امریکہ میں فلورینس طوفان کے پیش نظر دو ریاستوں سے جبری انخلا کا فیصلہ

طوفان کی خبر دینے والے ادارے نیشنل ہری کین سینٹر (این ایچ سی) کا کہنا ہے کہ طوفان فلورنس انتہائی تباہ کن اور خطرناک طوفان ہے اور یہ جمعرات کے روز شمالی اور جنوبی کیرولائنا کے ساحلوں سے ٹکرا سکتا ہے

1048122
امریکہ میں فلورینس طوفان کے پیش نظر دو ریاستوں سے جبری انخلا کا فیصلہ

امریکہ کی ریاست جنوبی کیرولائنا کے گورنر ہنری میک ماسٹر نے امریکہ کی دو ریاستوں شمالی اور جنوبی کیرولائناکے تمام تر ساحلی علاقوں سے رہائشیوں کے جبری انخلا کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

طوفان کی خبر دینے والے ادارے نیشنل ہری کین سینٹر (این ایچ سی) کا کہنا ہے کہ طوفان فلورنس انتہائی تباہ کن اور خطرناک طوفان ہے اور یہ جمعرات کے روز شمالی اور جنوبی کیرولائنا کے ساحلوں سے ٹکرا سکتا ہے۔

این ایچ سی کے مطابق یہ طوفان کئی روز تک جاری رہ سکتا ہے اور اس سے شمالی اور جنوبی کیرولائنا کے علاوہ ریاست ورجینیا کے جنوبی علاقے بھی شدید طور پر متاثر ہو سکتے ہیں۔ اس دوران 220 کلومیٹر فی گھنٹے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے اور توقع ہے کہ منگل اور بدھ تک اس میں مزید شدت پیدا ہو جائے گی۔

سمندری طوفان فلورنس کے انتباہ کے پیش نظر، واشنگٹن ڈی سی کی میئر موریل باؤزر نے فوری طور پر اگلے 15 روز کے لیے ہنگامی صورت حال کا اعلان کیا ہے۔



متعللقہ خبریں