صومالیہ میں خود کش حملے میں 6 افراد لقمہ اجل

ہلاک شدگان  اور زخمیوں  کی اکثریت کا تعلق بلدیہ کے ملازمین سے ہے

1046608
صومالیہ میں خود کش حملے میں 6 افراد لقمہ اجل

صومالی دارالحکومت موغادیشوں کے علاقے ہودان میں  ایک خود کش  حملے  میں 6 افراد ہلاک اور 16  زخمی ہوگئے ہیں۔

بلدیہ کے حکام سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق ہودان بلدیہ کے دفتر  کے داخلی دروازے پر ایک  کار بم دھماکہ کیا گیا، حس سے عمارت کو وسیع پیمانے کا نقصان پہنچا ہے،  ہلاک شدگان  اور زخمیوں  کی اکثریت کا تعلق بلدیہ کے ملازمین سے ہے۔

یہ اس ماہ کے اندر دارالحکومت    کے سرکاری دفاتر پر دوسرا حملہ تھا۔

اس حملے کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم الاشباب نے قبول کی ہے جو کہ موغادیشو سمیت شہروں کے ہوٹلوں، سرکاری عمارتوں اور سیکورٹی قوتوں کو ہدف بناتی   رہتی ہے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں