امریکہ: بینک میں فائرنگ ،حملہ آور سمیت 3 افراد ہلاک

امریکی ریاست اوہایئو کے شہر سنِسناٹی میں ایک مسلح شخص نے  بنک میں گھس کر فائرنگ کرکے تین افراد کو ہلاک کردیا ہے جبکہ پولیس نے بھی  اس حملہ آور کو ہلاک کردیا ہے

1044969
امریکہ: بینک میں فائرنگ ،حملہ آور سمیت 3 افراد ہلاک

امریکی ریاست اوہایئو کے شہر سنِسناٹی میں ایک مسلح شخص نے  بنک میں گھس کر فائرنگ کرکے تین افراد کو ہلاک کردیا ہے جبکہ پولیس نے بھی  اس حملہ آور کو ہلاک کردیا ہے۔

سنسناٹی شہر کے پولیس سربراہ ایلیٹ اسحاق نے بتایا ہے کہ مسلح شخص نے گزشتہ ر وز  ففتھ تھرڈ بنک کی عمارت میں داخل ہوکر فائرنگ کردی جس سے5 افراد زخمی ہوگئے اس کے بعد وہ بنک کی لابی میں داخل ہوگیا جہاں اس کا پولیس افسر وں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔

بنک کے نزدیک واقع دفتر میں کام کرنے والے ایک عینی شاہد نے بتایا ہے کہ اس نے ایک درجن سے زیادہ گولیاں چلنے کی آواز یں سنی ہیں۔

 فائرنگ کے واقعے کے بعد بنک کے  قریبی علاقے کو راہ گیروں کی آمد ورفت کے لیے بند کردیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں