برازیل: انتخابی جلسے میں چاقو سے حملہ،صدارتی امیدوار زخمی

گزشتہ  شب جنوب مشرقی ریاست میناس گیرائس میں  منعقدہ ایک ریلی کے دوران انتہائی دائیں بازو کے خیالات کے حامی 63 سالہ سیاستدان پر حملہ کیا گیا

1044949
برازیل: انتخابی جلسے میں چاقو سے حملہ،صدارتی امیدوار زخمی

برازیل میں صدارتی انتخابات کے اہم رہنما جائیر بولسونارو کو چاقو کا وار کر کے زخمی کر دیا گیا ہے۔

خبر  کے مطابق ،گزشتہ  شب جنوب مشرقی ریاست میناس گیرائس میں  منعقدہ ایک ریلی کے دوران انتہائی دائیں بازو کے خیالات کے حامی 63 سالہ سیاستدان پر حملہ کیا گیا۔

طبی ذرائع نے بتایا ہے کہ زخم گہرا ہے لیکن وہ خطرے سے باہر ہیں۔

 پولیس  کا کہنا ہے کہ مشتبہ حملہ آور کو گرفتار کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ  برازیل میں رواں  سال  اکتوبر میں انتخابات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

 



متعللقہ خبریں