عمران حکومت کےبرسراقتدارآنےپرسپریم کورٹ کی اوورسیز پاکستانیوں کوووٹ ڈالنےکی اجازت کی خوشخبری

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سپریم کورٹ میں بیرون ملک پاکستانیوں کو حق رائے دہی استعمال کرنے کی اجازت دینے سے متعلق درخواست جمع کروائی تھی جس پر فیصلہ سنا دیا گیاہے

1034069
عمران حکومت کےبرسراقتدارآنےپرسپریم کورٹ کی اوورسیز پاکستانیوں کوووٹ ڈالنےکی اجازت کی خوشخبری

سپریم کورٹ نے اوور سیز پاکستانیوں کو وہ خوشخبری سنادی  جس کا وہ مدتوں سے انتظار کررہے تھے۔  اب اور سیز  پاکستانیوں کو ضمنی انتخابات2018ء  میں ووٹ ڈالنے کا  حق سرکاری  طور پر دے دیا گیا ہے۔

 الیکشن کمیشن نے نادرا کے اشتراک اوورسیزپاکستان کے ووٹ ووٹر لسٹوں میں درج کرلیے۔

سپریم کورٹ نے بیرون ملک پاکستانیوں ضمنی انتخاب میں ووٹ ڈالنے کی اجازت دیدی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سپریم کورٹ میں بیرون ملک پاکستانیوں کو حق رائے دہی استعمال کرنے کی اجازت دینے سے متعلق درخواست جمع کروائی تھی جس پر فیصلہ سنا دیا گیاہے ۔

سپریم کورٹ نے ووٹ کاحق دینے کے لئے الیکشن کمیشن کے پیش کردہ طریقہ کارکو منظور کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ آئندہ 2018ء کے ضمنی   انتخابات میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کی اجازت ہو گی

سپریم کورٹ میں اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ ڈالنے کے حق سے متعلق سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ اوورسیز پاکستانی ضمنی انتخابات میں اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکتے ہیں۔

چیف جسٹس پاکستان نے اوورسیز پاکستانیوں کو بہت مبارک دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ اوور سیز پاکستانیوں کے ووٹ ڈالنے کے حق کو تسلیم کر لیا گیا ہے، اب عملدرآمد کا معاملہ ہے انتحابات کروانا الیکشن کمشن کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پائلٹ پراجیکٹ بنانے پر الیکشن کمیشن اور نادرا کے مشکور ہیں، پائلٹ پراجیکٹ کو الیکشن کمیشن کے قوائد اور آپریشن پلان کے تحت مکمل کیا جائے۔

چیف جسٹس نے فیصلہ جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ الیکشن کمیشن نادرا کی معاونت کے ساتھ انتظامات کو یقینی بنائے اور آئی ووٹن کے نتائج کو تنازعہ کی صورت میں بالکل الگ رکھا ئے اور نتائج کو پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے ۔



متعللقہ خبریں