شمالی کوریا: ایجیس آشور سسٹم جاپانی انتظامیہ کا ایک مکارانہ  کھیل ہے

ایجیس آشور سسٹم کی تنصیب، بڑھتے ہوئے اندیشوں اور عوامی ناپسندیدگی کو ٹھنڈا کرنے کے لئے جاپانی انتظامیہ کا ایک مکارانہ  کھیل ہے: روزنامہ روڈونگ سِن مُن

1021630
شمالی کوریا: ایجیس آشور سسٹم جاپانی انتظامیہ کا ایک مکارانہ  کھیل ہے

شمالی کوریا کے ذرائع ابلاغ نے، پیانگ یانگ  کی طرف سے کسی ممکنہ میزائل حملے کے مقابل جاپان کی طرف سے برّی' ایجیس آشور ' میزائل ڈھال سسٹم  کی تنصیب کے منصوبے کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

کویوڈو خبر رساں ایجنسی کی خبر کے مطابق  شمالی کوریا کے روزنامہ روڈونگ سِن مُن کی خبر میں جاپانی حکومت  کے پیانگ یانگ  کے خلاف ایجیس آشور سسٹم کی تنصیب کے منصوبے کو "بڑھتے ہوئے اندیشوں اور عوامی ناپسندیدگی کو ٹھنڈا کرنے کے لئے جاپانی انتظامیہ کا ایک مکارانہ  کھیل" قرار دیا گیا ہے۔

خبر میں جاپان کے کوریا جزیرہ نما میں کشیدگی کی کمی اور مفاہمت  کی کوششوں   میں رخنہ ڈالنے کا دعوی کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ تاخیر سے ہی کیوں نہ ہو جاپان کو امن کے لئے علاقائی رجحان کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ جاپان شمالی کوریا کی طرف سے کسی ممکنہ جوہری یا میزائل خطرے کے مقابل آکیتا اور یاماگوچی کے علاقوں میں  ' ایجیس آشور' میزائل ڈھال سسٹم کی تنصیب کا پروگرام رکھتا ہے۔

حکومت نے منصوبے کی  منظوری دے دی ہے اور منصوبے کے مطابق پورے ملک کے تحفظ کی صلاحیت کے حامل اور سال 2023 میں کاروائیوں کا آغاز کرنے والے 2 ایجیس آشور سسٹموں کی تنصیب کی جائے گی۔



متعللقہ خبریں