امریکہ کے اپنا سفارت خانہ بیت المقدس منتقل کرنے سے علاقے میں کشیدگی میں اضافہ ہو گا: دمتری پیسکوف

ہمیں اندیشہ ہے کہ امریکہ کے اسرائیل میں اپنے سفارت خانے کو بیت المقدس منتقل کرنے سے علاقے میں کشیدگی میں اضافہ ہو گا: دمتری پیسکوف

970398
امریکہ کے اپنا سفارت خانہ بیت المقدس منتقل کرنے سے علاقے میں کشیدگی میں اضافہ ہو گا: دمتری پیسکوف

روس نے کہا ہے کہ ہمیں اندیشہ ہے کہ امریکہ کے اسرائیل میں اپنے سفارت خانے کو بیت المقدس منتقل کرنے سے علاقے میں کشیدگی میں اضافہ ہو گا۔

صدارتی پیلس  کریملن کے پریس ترجمان دمتری پیسکوف نے اخباری نمائندوں کے اس سوال کے جواب میں کہ" امریکہ کے اپنے سفارت خانے کو بیت المقدس منتقل کرنے سے علاقے میں پیدا ہونے والی کشیدگی پر روس کو تشویش ہو گی یا نہیں؟" دمتری نے کہا کہ "جی ہاں اس موضوع پر ہمیں اندیشوں کا سامنا ہے اور ہم نے پہلے بھی  اس بارے میں بیان جاری کیا تھا"۔

واضح رہے کہ روس کے وزیر خارجہ سرگے لاوروف نے 12 مئی کو اقوام متحدہ  کے مشرق وسطی امن مرحلے کے خصوصی کوآرڈینیٹر نکولائے میلادینوف کے ساتھ ملاقات میں کہا تھا کہ ہمیں فلسطین۔اسرائیل مسئلے  کی صورتحال پر نہایت تشویش کا سامنا ہے۔ اس وقت یہ صورتحال ایک بند گلی  میں پہنچ چکی ہے اور امریکہ کے اپنا سفارت خانہ بیت المقدس منتقل کرنے کے فیصلے نے اس صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔



متعللقہ خبریں