ایران نے اگر ہم پر حملہ کیا تو اس کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے:لائبیرمین

اسرائیلی وزیردفاع  آویگادور  لائبر مین  نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے تل ابیب پر حملہ کیا تو اس کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں  گے

960223
ایران نے اگر ہم پر حملہ کیا تو اس کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے:لائبیرمین

 اسرائیلی وزیردفاع  آویگادور  لائبر مین  نے   خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے تل ابیب پر حملہ کیا تو اس کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں  گے۔

 لائبیر مین نے  واشنگٹن انسٹیٹیوٹ  نامی ایک نظریاتی  ادارے  میں منعقدہ پینل سے خطاب کے دوران  کہا کہ  شام کے واقعات میں اسرائیل اپنی مداخلت کو  درست نہیں سمجھتا ۔

لائبر مین نے  کہا کہ ہمیں  اسرائیل پر ایرانی حملے کا خدشہ ہے   جو کہ شام  کو اپنے اڈے کے طور پر استعمال کرنے کی دھن میں ہے ۔

اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ امریکہ  کو ہم نے  ایران کے معاملے میں اپنے خدشات سے آگاہ کر دیا ہے  ۔

 ایران کی طرف سے اسرائیل پر حملے    کے خطرے پر لائبیر مین نے کہا کہ  اگر ایسا ہوا تو ہم بھی تہران پر حملہ کر دیں گے مگرامید ہے کہ ایران  ہمیں اشتعال دلانے سے باز رہے گا ۔

 روس کی شام سے متعلق پالیسیوں پر غور کرتے ہوئے     وزیردفاع کا کہنا تھا کہ  یہ روس کی اپنی ترجیحات ہیں  جس کا ہم  احترام کرتے ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں