کینیا ، سیلاب سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ متاثر

دریائے تانا کے جوار کے  قصبوں کے سینکڑوں مکانات  ناقابل  استعمال ہو گئے ہیں جبکہ جانوروں کی ایک بڑی تعداد سیلاب سے تلف ہو گئی ہے

936568
کینیا ، سیلاب سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ متاثر

کینیا کے  تانا ریور  صوبے میں سیلاب آنے سے 3 ہزار سے زائد مکین نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

کینیا ریڈ کراس کے کوآرڈینیٹر  جیرڈ بمبئے کا کہنا ہے کہ دریائے تانا میں طغیانی آنے سے ارد گرد کے علاقے زیر آب آگئے۔

حکام کے انتباہ پر  بعض قصبوں کے عوام سیلاب کے خطرات سے بچنے کی خاطر محفوظ مقامات کو نقل مکانی  کر گئے ہیں۔

دریائے تانا کے جوار کے  قصبوں کے سینکڑوں مکانات  ناقابل  استعمال ہو گئے ہیں جبکہ جانوروں کی ایک بڑی تعداد سیلاب سے تلف ہو گئی ہے۔

 



متعللقہ خبریں