صدر ٹرمپ نے منشیات فروشوں کے لئے سزائے موت کا مطالبہ کر دیا

اگر ہم منشیات فروشوں کے خلاف کافی حد تک سخت تدابیر اختیار نہیں کرتے تو اس کا مطلب ہے کہ ہم اپنا وقت ضائع کر رہے ہیں اور یہ سخت تدابیر  سزائے موت کا بھی احاطہ کرتی ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ

933459
صدر ٹرمپ نے منشیات فروشوں کے لئے سزائے موت کا مطالبہ کر دیا

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے کہا ہے کہ انسدادِ دہشت گردی امریکہ کے اہم موضوعات میں سے ایک ہے۔

ریاست نیو  ہیمسفائر  میں منشیات کے خلاف منعقدہ تقریب سے  خطاب میں منشیات فروشوں کو سخت پیغامات دئیے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ہم منشیات فروشوں کے خلاف کافی حد تک سخت تدابیر اختیار نہیں کرتے تو اس کا مطلب ہے کہ ہم اپنا وقت ضائع کر رہے ہیں اور یہ سخت تدابیر  سزائے موت کا بھی احاطہ کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرے زیر صدارت امریکہ کی اولین ترجیحات میں سے ایک منشیات کے خلاف جدوجہد ہے۔ منشیات فروش ہزاروں افراد کی زندگیوں کے خاتمے کا سبب بن رہے ہیں۔

صدر ٹرمپ کے ان الفاظ کا ہال میں موجود افراد نے تالیاں بجا کر پُر جوش خیر مقدم کیا  کہ " منشیات فروشوں کے خلاف سخت تدابیر  سزائے موت کا بھی احاطہ کرتی ہیں " ۔

انہوں نے کہا کہ منشیات فروشی کے خلاف جدوجہد ایک نہایت مشکل مسئلے کے حل کے لئے کام کرنے کا مفہوم رکھتی ہے ۔ آج تک کافی حد تک سخت تدابیر نہ لئے جانے کی وجہ سے اس مسئلے کے حل کے لئے کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ امریکہ ابھی اس نوعیت کی سزائے موت کے لئے تیار نہیں ہے لیکن ہم اس مرحلے میں موضوع سے متعلق کام کرنا جاری رکھیں گے اور تمام تدابیر اختیار کریں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کی وزارت انصاف  بھی منشیات کے تاجروں کے لئے سزائے موت کا مطالبہ کر سکتی ہے ۔

واضح رہے کہ امریکی انتظامیہ  کی طرف سے منشیات فروشوں کے لئے سزائے موت کے مطالبے کے ذکر پر مبنی یہ بیان اس نوعیت کے  پہلے سرکاری بیان  کی حیثیت سے ریکارڈ کا حصہ بن گیا ہے۔



متعللقہ خبریں