ہمیں مذاکرات کی بھیک نہیں چاہیئے شمالی کوریا کا امریکہ سے ملاقات پرانکار

شمالی کوریا نے سرمائی اولمپکس کے دوران امریکی حکومتی نمائندوں کے ساتھ کسی بھی طرح کے رابطے کے امکان کو مسترد کر دیا ہے

906412
ہمیں مذاکرات کی بھیک نہیں چاہیئے شمالی کوریا کا امریکہ سے ملاقات پرانکار

شمالی کوریا نے سرمائی اولمپکس کے دوران امریکی حکومتی نمائندوں کے ساتھ کسی بھی طرح کے رابطے کے امکان کو مسترد کر دیا ہے۔

شمالی کوریا   کی  وزارت خارجہ کے اعلٰی نمائندے چُو یانگ سام نے کہا کہ شمالی کوریا کی حکومت نے کبھی واشنگٹن سے مذاکرات کی بھیک نہیں مانگی۔

 انہوں نے مزید کہا کہ شمالی کوریا کا وفد کھیلوں کے ان مقابلوں سے لطف اندوز ہو گا اور اس موقع کو سیاست کے لیے استعمال نہیں کیا جائے گا۔

 یاد رہے کہ  کل سے  جنوبی کوریا میں شروع ہونے والی سرمائی اولمکپس میں شمالی کوریا کے کھلاڑی بھی حصہ لے رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں