روس، شام اور عراق میں دہشت گردوں کے پاس کیمیائی اسلحہ کی ٹیکنالوجی موجود ہے

عسکریت پسند نہ صرف کیمیائی  مادے استعمال  کر رہے ہیں بلکہ انہوں نے  زہریلی  گیسیں  بنانے والی ٹیکنالوجی بھی حاصل کر لی ہے

891886
روس، شام اور عراق میں دہشت گردوں کے پاس کیمیائی اسلحہ کی ٹیکنالوجی موجود ہے

روسی  وزیر خارجہ سرگئی لاوروف  نے واضح کیا ہے کہ شام اور  عراق میں  دہشت گردوں کے حامیوں    کے پاس   کیمیائی  اسلحہ تیار کرنے   والی ٹیکنالوجی  موجود ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل  کے مہلک ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاملے پر منعقدہ   اجلاس سے  خطاب کرنے والے لاوروف  نے کہا کہ "مشرق وسطی میں خاصکر  عراق اور شام میں  بڑھنے والے  'کیمیاوی ' دہشت گردی  کے خطرات  سنجیدہ سطح کے  خدشات کاموجب بن رہے ہیں۔   عسکریت پسند نہ صرف کیمیائی  مادے استعمال  کر رہے ہیں بلکہ انہوں نے  زہریلی  گیسیں  بنانے والی ٹیکنالوجی بھی حاصل کر لی ہے۔

روس نے اس چیز کا بھی انتباہ دیا ہے کہ  مشرق وسطی میں  بہت سارے   عسکریت پسندوں نے  کیمیائی  اسلحہ کی تیاری    اور اس کے  استعمال  کی تربیت حاصل کی ہے۔ لہذا اس خطرے کو مشرق   وسطی سے نکال  باہر کرنا لازمی بن گیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں