امریکہ:علیحدگی پسند گروپ نے نئی ریاست کا مطالبہ کر دیا حتی نام بھی سوچ لیا
امریکی ریاست کیلیفورنیا میں بعض علیحدگی پسندوں نے نیو کیلیفورنیا کے نام سے ایک علیحدہ ریاست قائم کرنے کا اعلان کیا ہے
![california.jpeg](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/57d0/1d57/0582/5a5f213e82c11.jpeg?time=1719102282)
امریکی ریاست کیلیفورنیا میں بعض علیحدگی پسندوں نے نیو کیلیفورنیا کے نام سے ایک علیحدہ ریاست قائم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔
ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی اب تک 50 ریاستیں موجود ہیں جس کے آئین کی دفعہ 4 کے تحت الگ ریاست کا اعلان کرتےہوئے اس تحریک کے بانی پال پریسٹن نے پریس کو بیان دیتےہوئے کہا کہ اس سلسلے میں قانونی پہلووں کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور ہم اپنے مطالبات کی سنوائی کےلیے جلسے کروانے کا سوچ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم امریکہ سے نہیں بلکہ کیلیفورنیا سے الگ ہونا چاہتے ہیں کیونکہ ہمارا ماننا ہے کہ ریاست کیلیفورنیا کے قوانین اور ٹیکس نظام غیر منصفانہ ہے ۔
امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سارے عمل میں قانونی لحاظ سے 10 تا 18 ماہ کا عرصہ لگ سکتا ہے جس کے نتیجے میں صرف امریکی سینیٹ کو یہ اختیار حاصل ہوگا کہ وہ کسی نئی ریاست کے قیام کی منظوری دے ۔
متعللقہ خبریں
![امریکہ، شدید گرمی سے ایری زونا میں6 افراد لقمہ اجل](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/058b/8927/e4a0/66767f465b7f3.jpg?time=1719102283)
امریکہ، شدید گرمی سے ایری زونا میں6 افراد لقمہ اجل
آنے والے دنوں میں بارش کا امکان ہے۔ جس سے درجہ حرارت43 ڈگری تک گر سکتا ہے