میں نسلیت پرست نہیں ہوں: صدر ڈونلڈ ٹرمپ

میں نسلیت پرست نہیں ہوں  اور آپ کو یہ کہہ سکتا ہوں کہ آج تک آپ نے جتنے بھی لوگوں کا انٹرویو کیا ہے ان میں سب سے کم نسلیت پرست میں ہوں: صدر ڈونلڈ ٹرمپ

888388
میں نسلیت پرست نہیں ہوں: صدر ڈونلڈ ٹرمپ

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بارے میں ،لاطینی امریکہ اور افریقہ کے مہاجرین  کی تحقیر  کرنے سے متعلق ، دعووں کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ "میں نسلیت پرست نہیں ہوں"۔

دعوے کے مطابق صدر ٹرمپ نے اوول آفس میں مہاجرین کے موضوع پر منعقدہ  مذاکرات میں طیش میں آ کر بعض لاطینی امریکہ اور افریقہ کے ممالک سے آنے والے مہاجرین کے بارے میں کہا تھا کہ "ان غلیظ گڑہوں جیسے ممالک کے انسانوں کی امریکہ آمد کے ہم کیسے  خواہش مند ہو سکتے ہیں؟"

روزنامہ واشنگٹن پوسٹ  کی خبر کے مطابق  ٹرمپ نے یہ الفاظ افریقی ممالک، السلواڈور اور ہیٹی  کے حوالے سے استعمال کئے ہیں۔

ڈیموکریٹ پارٹی کے بعض  حامیوں نے ٹرمپ کے الفاظ کو نسلیت پرستی قرار دے کر اس کی مذمت کی تھی۔

 تاہم کل ایک صحافی کی طرف سے پوچھے گئے  نسلیت پرست ہونے یا نہ ہونے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے ٹرمپ نے  کہا ہے کہ "میں نسلیت پرست نہیں ہوں  اور آپ کو یہ کہہ سکتا ہوں کہ آج تک آپ نے جتنے بھی لوگوں کا انٹرویو کیا ہے ان میں سب سے کم نسلیت پرست میں ہوں"۔

دعووں کے بعد اپنے ٹویٹر پیغام میں صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ" میرا لہجہ سخت تھا لیکن جو میں نے کہا ہے وہ یہ نہیں تھا"۔



متعللقہ خبریں