جنوبی و شمالی کوریا کے درمیان پیش رفت،امریکہ کا خیر مقدم

امریکی  محکمۂ خارجہ نے شمالی کوریا اور جنوبی کوریا میں ہونے والی بات چیت میں پیش رفت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ مستقبل میں ہونے والی بات چیت میں شامل ہونے میں دلچسپی رکھتا ہے

885197
جنوبی و شمالی کوریا کے درمیان پیش رفت،امریکہ کا خیر مقدم

امریکی  محکمۂ خارجہ نے شمالی کوریا اور جنوبی کوریا میں ہونے والی بات چیت میں پیش رفت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ مستقبل میں ہونے والی بات چیت میں شامل ہونے میں دلچسپی رکھتا ہے۔

محکمۂ خارجہ نے بیان میں اس بات پر بھی زور دیا کہ اصل مقصد جزیرہ نما کوریا کو جوہری  اسلحے  سے پاک  کرنا ہے۔

 قبل ازیں ، بات چیت میں جنوبی کوریا نے جوہری اسلحے کے معاملے کو شامل کرنے کی تجویز دی تھی جسے شمالی کوریا نے سختی سے مسترد کر دیا تھا۔

 گزشتہ  دن  دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے نئے معاہدے کے تحت شمالی کوریا فروری میں جنوبی کوریا میں ہونے والے موسمِ سرما کے اولمپکس مقابلوں میں اپنے کھلاڑی بھیجنے پر بھی رضامند ہو گیا ہے۔

جنوبی کوریا کے مطابق دونوں ممالک فوجوں میں کشیدگی کم کرنے کے لیے ’ہاٹ لائن‘ کو بحال کرنے پر بھی متفق ہو گئے ہیں تاہم ،جنوبی کوریا کا کہنا تھا کہ جوہری تخفیف کے معاملے میں شمالی کوریا کے وفد کا رویہ منفی تھا۔

 

 



متعللقہ خبریں