ایرانی مظاہروں میں سی آَی اے ملوث نہیں:پامپیو

امریکی سی آئی اے کے سربراہ مائیک پومپیو کا کہنا  ہے  کہ ایران میں حکومت مخالف مظاہروں اور احتجاج کے پیچھے سی آئی اے کا ہاتھ نہیں ہے

883737
ایرانی مظاہروں میں سی آَی اے ملوث نہیں:پامپیو

امریکی سی آئی اے کے سربراہ مائیک پومپیو کا کہنا  ہے  کہ ایران میں حکومت مخالف مظاہروں اور احتجاج کے پیچھے سی آئی اے کا ہاتھ نہیں ہے۔

انہوں نے اس بات کی بھی تردید کی کہ احتجاج کے پیچھے اسرائیل اور سعودی عرب ملوث ہیں۔

امریکی فاکس   نیوز  کو انٹرویو میں سی آئی اے سربراہ کا کہنا تھا کہ ایران کے معاشی حالات بہت خراب ہےیہی وجہ ہے کہ لوگ از خود سڑکوں پر احتجاج کے لیے آئے ۔

یہ لوگ بہتر زندگی کا مطالبہ کررہے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خراب حالات کی ذمہ دار ایرانی حکومت خود ہے جو عوام کے مسائل پر توجہ نہیں دے رہی۔



متعللقہ خبریں