امریکہ: ہم ایرانی عوام کے پُر امن شکل میں اظہار بیان کے حق کی حمایت کرتے ہیں

ہم ایرانی عوام کے پُر امن اظہار بیان کے حق کی حمایت کرتے ہیں ۔ وہ حق رکھتے ہیں کہ ان کی بات سنی جائے: وائٹ ہاوس

879424
امریکہ: ہم ایرانی عوام کے پُر امن شکل میں اظہار بیان کے حق کی حمایت کرتے ہیں

امریکی انتظامیہ نے ایران میں جاری احتجاجی مظاہروں کے بارے میں جاری کردہ پیغام میں  کہا ہے کہ "ہم ایرانی عوام کے پُر امن شکل میں اظہار بیان کے حق کی حمایت کرتے ہیں"۔

وائٹ ہاوس کے ترجمان دفتر سے ایران کے مظاہرین کے بارے میں تحریری بیان  جاری کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہم ایرانی عوام کے پُر امن اظہار بیان کے حق کی حمایت کرتے ہیں ۔ وہ حق رکھتے ہیں کہ ان کی بات سنی جائے"۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ "ہم تمام متعلقہ فریقین سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ پُر امن طریقوں سے اپنے بنیادی حقوق کا دفاع کریں اور غیر قانونی کاروائیوں سے پرہیز کریں"۔

واضح رہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ایک روز قبل اپنے ٹویٹر پیج سے ایران سے متعلق جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ " انتظامیہ کی دھاندلیوں اور ملکی سرمایے کو بیرون ملک دہشت گردی   کے لئے خرچ کرنے سے اکتائے ہوئے ہیں ایرانی عوام کے پُر امن مظاہروں کے بارے میں ہمیں معلومات موصول ہو رہی ہیں"۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا  ہے کہ " ایرانی انتظامیہ کو اظہار بیان کی آزادی سمیت اپنی عوام کے حقوق کا احترام کرنا چاہیے"۔



متعللقہ خبریں