چین شمالی کوریا کو چوری چھپے تیل فراہم کرتا ہے :ٹرمپ کا الزام

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کو خفیہ طور پر تیل فراہم کرنے کے حوالے سے چین پر تنقید کی ہے

878097
چین شمالی کوریا کو چوری چھپے تیل فراہم کرتا ہے :ٹرمپ کا الزام

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کو خفیہ طور پر تیل فراہم کرنے کے حوالے سے چین پر تنقید کی ہے۔

 ان کی یہ تنقید ان الزامات کے بعد سامنے آئی ہے کہ چینی بحری جہازوں نے خفیہ طور پر تیل شمالی کوریا کے بحری جہازوں میں منتقل کیا تھا۔

 ٹرمپ نے اپنی ٹوئیٹ میں لکھا کہ چین رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے اور اگر یہ درست ہے تو یہ عمل اقوام متحدہ کی تازہ پابندیوں کی خلاف ورزی ہے جن میں شمالی کوریا کو تیل کی فراہم پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

 واضح رہے کہ  شمالی کوریا کے ساتھ سفارتی تعلقات رکھنے والے چند  ممالک میں شامل  چین نے البتہ ان الزامات کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے قوانین پر ہمیشہ عملدرآمد کرتا ہے۔

 



متعللقہ خبریں