فلپائن  کے شہر داواؤ کے شاپنگ سینٹر میں  آتشزدگی، 37 افراد ہلاک

فلپائن میں خوفناک سمندری طوفان کے نتیجے میں 180 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔

874469
فلپائن  کے شہر داواؤ کے شاپنگ سینٹر میں  آتشزدگی، 37 افراد ہلاک

شدید سیلاب سے نبرد آزما فلپائن  کے شہر داواؤ کے  ایک چار منزلہ  شاپنگ سینٹر میں  آتشزدگی سے 37 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔

 دریں اثنا  ء فلپائن میں خوفناک سمندری طوفان کے نتیجے میں 200 سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہوگئے ہیں جب کہ حکام نے طوفان کی شدت میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ طوفان فلپائن کے جزیرے منڈاناؤ سے ٹکرایا، جس کے بعد شدید بارشیں ہوئیں، سیلاب آیا اور مٹی کے تودے گرے جس سے اب تک 200 سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں تاحال لاپتہ ہیں۔

سول ڈیفنس حکام کا کہنا ہے کہ طوفان کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں پیا گاو گاؤں میں 40 کے قریب گھر تباہ ہوئے۔ طوفان کی وارننگ کو نظرانداز کرنے کی وجہ سے زیادہ نقصان دیکھنے میں آیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں