صومالیہ میں خود کش حملے کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک

حکام کے مطابق پولیس کی وردی میں ملبوس حملہ آور نے ایک پولیس ٹریننگ اکیڈمی میں خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ اس دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد زخمی بھی ہوئے

868264
صومالیہ میں خود کش حملے کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک

صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ہونے والے ایک خودکش حملے میں کم از کم 17 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

حکام کے مطابق پولیس کی وردی میں ملبوس حملہ آور نے ایک پولیس ٹریننگ اکیڈمی میں خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ اس دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد زخمی بھی ہوئے۔

 قبل ازیں ہلاکتوں کی تعداد 10 بتائی گئی تھی۔ ابھی تک اس حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی تاہم قبل ازیں اس طرح کی کارروائیاں شدت پسند گروپ الشباب کی طرف سے کی جاتی رہی ہیں۔



متعللقہ خبریں