چاڈ کے دارالحکومت انجمینہ میں زور دار دھماکے

"اسٹریٹجک ریزرو کیمپ میں گولہ بارود کے ڈپو میں لگنے والی آگ میں جانی اور مالی نقصان  برداشت کرنا پڑا ہے۔"

2154066
چاڈ کے دارالحکومت انجمینہ میں زور دار دھماکے

چاڈ کے دارالحکومت انجمینہ  میں وسیع پیما نے کے دھماکے ہوئے۔

انجمینہ ہوائی اڈے کے قریب گوندجی علاقے میں فوجی گولہ بارود کے ڈپو میں آگ لگ گئی۔

صدر محمد ادریس ڈیبی اتنو نے سوشل میڈیا  پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ"اسٹریٹجک ریزرو کیمپ میں گولہ بارود کے ڈپو میں لگنے والی آگ میں جانی اور مالی نقصان  برداشت کرنا پڑا ہے۔"

جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت اور  زخمیوں کی جلد صحت یابی کی تمنا کا  اظہار کرتے ہوئےصدر اتنو  نے کہا کہ انہوں نے اس  واقع کی وجوہات اور ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات  شروع کرا دی ہیں۔



متعللقہ خبریں