امریکہ۔ نیو میکسیکو کے جنگلات میں آتشزدگی کے بعد ہنگامی حالت کا اعلان

آگ نے  مجموعی طور پر 80 مربع کلومیٹر سے زائد جنگلات کے رقبے کو تباہ کر دیا

2154142
امریکہ۔ نیو میکسیکو کے جنگلات میں آتشزدگی کے بعد ہنگامی حالت کا اعلان

متحدہ امریکہ کے شہر نیو میکسیکو کے روئیڈوسو گاؤں کے ارد گرد کل شروع ہونے والی اور تیزی سے پھیلنے والی جنگل کی آگ کی وجہ سے خطے میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

روئیڈوسو کے قریب دو آتشزدگیوں کی وجہ سے 7,800 افراد  کو اپنے گھروں کو ترک کرنا پڑا۔

نیو میکسیکو کے گورنر مشیل لوجان گریشم نے اعلان کیا کہ انہوں نے روئیدوسو اور ہمسایہ بستیوں  میں ہنگامی حالت کا اعلان کیا  ہے اور اس علاقے میں نیشنل گارڈ کے اضافی دستے روانہ کر دیے۔

گریشم نے بتایا کہ آگ سے500 سے زائد عمارتوں کو نقصان پہنچا اور ایک شخص ہلاک ہوا۔

مزید برآں، گورنر گریشام نے بتایا کہ آگ نے  مجموعی طور پر 80 مربع کلومیٹر سے زائد جنگلات کے رقبے کو تباہ کر دیا ہے۔

آگ لگنے کے باعث علاقے کے بڑے حصے کی بجلی سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر منقطع کر دی گئی۔

علاقے سے 121 کلومیٹر دور روز ویل شہر میں انخلاء کے بہت سے مراکز قائم کیے گئے تھے۔

آگ لگنے کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہے، تاہم شبہ ہے کہ یہ انسانی وجہ سے لگی ہے۔



متعللقہ خبریں