نیٹو کے سیکرٹری جنرل اسٹولٹن برگ کی امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات

روس کی جنگی معیشت میں چین کے تعاون  سے یورپ میں سیکیورٹی کے مسائل میں اضافہ ہواہے

2154072
نیٹو کے سیکرٹری جنرل اسٹولٹن برگ کی امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات

متحدہ  امریکہ کا دورہ کرنے والے  نیٹو کے سیکرٹری جنرل ینزا سٹولٹن برگ نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے ملاقات کی۔

نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے اجلاس کے بعد صحافیوں کو بریفنگ دی ۔

اسٹولٹن برگ، جن کی 10 سالہ مدت فرائض  یکم  اکتوبر کو ختم ہو جائے گی، نے کہا کہ ڈچ وزیر اعظم مارک روٹے ان کے جانشین کے طور پر ایک "کافی مضبوط" امیدوار ہیں۔

اسٹولٹن برگ نے کہا کہ روس کی جنگی معیشت میں چین کے تعاون  سے یورپ میں سیکیورٹی کے مسائل میں اضافہ ہواہے۔

سیکرٹری جنرل نے کہا کہ نیٹو آئندہ ماہ امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ہونے والے نیٹو سربراہی اجلاس میں ایشیا کے بعض ممالک کے ساتھ اپنی شراکت داری کو مضبوط کرے گا۔

خیال رہے کہ اسٹولٹن برگ نے گزشتہ روز امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات کی تھی اور اس ملاقات کے بعد انہوں نے روس یوکرین جنگ میں نیٹو کی یوکرین کی حمایت کے حوالے سے بیانات دیے تھے۔

انہوں نے کہا تھا  کہ جنگ علاقائی نہیں ایک عالمی مسئلہ ہے اور چین روس کی حمایت کرتا ہے۔

نیٹو کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ "چین دوسری جنگ عظیم کے بعد یورپ میں سب سے بڑے تنازعے کو ہوا دے رہا ہے۔"

 



متعللقہ خبریں