شراب کے نشے میں دُھت امریکی فوجی نے جاپانی شہری کو کُچل ڈالا

جاپان میں ایک شخص کی موت پر منتج ہونے والے ٹریفک حادثے کے بعد اوکیناوا میں متعین امریکی فوجیوں کے لئے شراب کو ممنوع قرار دے دیا گیا

851093
شراب کے نشے میں دُھت امریکی فوجی نے جاپانی شہری کو کُچل ڈالا

جاپان میں ایک شخص کی موت پر منتج ہونے والے ٹریفک حادثے کے بعد اوکیناوا میں متعین امریکی فوجیوں کے لئے شراب کو ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔

اطلاع کے مطابق اوکیناوا کے جنوب میں شراب کے نشے میں دُھت  21 سالہ امریکی بحریہ کے جوان نکولس جیم میکلین کا ٹرک  ایک 61 سالہ جاپانی شہری ہیدے ماسا تائرا کی گاڑی سے ٹکرا گیا جس میں تائرا جاں بحق ہو گیا۔

حادثے کے بعد امریکی فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان  کے مطابق جاپان بھر میں متعین امریکی فوجیوں کا شراب خریدنا اور استعمال کرنا ممنوع قرار دے دیا گیا ہے اور حکمِ ثانی تک اوکیناوا کے فوجیوں کا اپنی بیسوں سے نکلنا بھی ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔

حادثے کا سبب بننے والے امریکی فوجی جیمز میکلین کو کل حراست میں لے لیا گیا تھا۔

ملزم کے ٹیسٹوں سے حاصل کردہ رپورٹ کے مطابق ملزم کو حادثے میں معمولی چوٹیں آئی ہیں اور ڈرائیونگ کے دوران اس نے قانونی حد سے تین گنا زیادہ مقدار میں   شراب پی رکھی تھی۔



متعللقہ خبریں