امریکہ کا بدنام زمانہ خونی قاتل مینسن جیل میں چل بسا

امریکہ کا بدنام زمانہ قاتل چارلس مینسن  83سال کی عمر میں چل بسا جس کی موت طبعی تھی

850967
امریکہ کا بدنام زمانہ خونی قاتل مینسن جیل میں چل بسا

امریکہ کا بدنام زمانہ قاتل چارلس مینسن  83سال کی عمر میں چل بسا۔

وہ گزشتہ چار دہائیوں سے جیل میں قید تھا۔

چارلس مینسن کو ایک ہفتے قبل حالت بگڑنے پر ہنگامی طبی امداد کے لئے بیکرز فیلڈ کے ایک اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ چل بسا۔

کیلیفورنیا میں حکام کے مطابق چارلس مینسن  کی موت طبعی ہوئی ہے ۔

چارلس مینسن کو 22اپریل 1971 میں سات افراد کے قتل کے الزام میں موت کی سزاسنائی گئی تھی تاہم 1972ء میں کیلیفورنیا کی عدالت کی جانب سے پھانسی کی تمام سزاؤں میں کمی کرتے ہوئے عمر قید میں تبدیل کردیا گیا تھا۔

چارلس مینسن نے 60کی دہائی کے آخر میں جرائم پیشہ افراد کا گروپ تشکیل دیا تھا جو مینسن فیملی کے نام سےجانا جاتا ہے۔



متعللقہ خبریں