امریکہ 39 روسی فرموں اور تنظیموں پر پابندیاں لگائے گا

امریکی صدارتی انتخابات   میں مداخلت کرنے اور یوکیرین    کے حوالے سے پالیسیوں  کو جواز بناتے ہوئے  پابندیاں عائد کیے جا سکنے والے اداروں کی فہرست کا اعلان   کیا گیا ہے

835972
امریکہ 39 روسی فرموں اور تنظیموں پر پابندیاں لگائے گا

امریکی دفتر خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ 39 روسی نجی فرموں اور سرکاری  تنظیموں پر پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں۔

اس حوالے سے دفتر سے جاری کردہ اعلامیہ میں   گزشتہ برس  کے امریکی صدارتی انتخابات   میں مداخلت کرنے اور یوکیرین    کے حوالے سے پالیسیوں  کو جواز بناتے ہوئے  پابندیاں عائد کیے جا سکنے والے اداروں کی فہرست کا اعلان   کیا گیا ہے۔

اس بات کا دعوی کیا گیا ہے اس فہرست میں روسی فوج اور خفیہ فوج کے لیے کام کرنے والی فرمیں بھی شامل ہیں۔

ادھر دفتر خارجہ کی ترجمان ہیتھر نوریٹ  نے اطلاع دی  ہے کہ  اسٹیٹ سیکرٹری  ریکس ٹیلرسن  کی جانب سے منظوری  دی جانے والی اس فہرست کو کانگرس  میں رائے  دہی کے  لیے روانہ کیا گیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں