ایران نے عمل نہ کیا تو معاہدہ ختم ہو سکتا ہے: ٹرمپ کی دھمکی

امریکہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اُن کی جانب سے ایران کے جوہری معاہدے پر عمل درآمد کی تجدید نہ کرنے کا فیصلہ  معاہدے کے مکمل خاتمےمیں بدل سکتا ہے

828525
ایران نے عمل نہ کیا تو معاہدہ ختم ہو سکتا ہے: ٹرمپ کی دھمکی

امریکہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اُن کی جانب سے ایران کے جوہری معاہدے پر عمل درآمد کی تجدید نہ کرنے کا فیصلہ  معاہدے کے مکمل خاتمےمیں بدل سکتا ہے۔

ٹرمپ نے یہ بات گزشتہ روز وائٹ ہاؤس میں اپنی کابینہ کے اجلاس کے دوران اپنے ابتدائی کلمات میں کہی۔

 اُنھوں نے کہا کہ درحقیقت اس بات کا امکان موجود ہے۔

صدر نے کہا کہ بہت سارے لوگ 2015 کے معاہدے سے الگ ہونے کے اُن کے فیصلے سے متفق ہیں جسے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان اور یورپی یونین نے ایران کے ساتھ طے کیا تھا۔

تاہم ، معاہدے  میں شامل فریق میں سے کسی نے بھی ٹرمپ کے اقدام کی توثیق نہیں کی  ہے ۔

 



متعللقہ خبریں