شمالی کوریا کے جارحانہ اقدام تک سفارتکاری جاری رہے گی:ٹلرسن

امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے ساتھ سفارتکاری کا سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک پہلا بم نہیں پھینکا جاتا

827447
شمالی کوریا کے جارحانہ اقدام تک سفارتکاری جاری رہے گی:ٹلرسن

شمالی کوریا کے نائب صدر آن ٹونگ چُن نے امریکہ سے کہا ہے کہ وہ ہمارے خلاف اپنی جارحانہ پالیسیاں ترک کر دے۔

  روسی شہر سینٹ پیٹرز برگ  میں بین الپارلیمانی  اتحاد کے اجلاس سے خطاب کے دوران   ٹونگ چُن نے کہا کہ  امریکہ ہمارے خلاف اپنی جارحانہ پالیسیاں ترک کرے  کیونکہ   ہمارا جوہری پروگرام   ملکی خود مختاری کا دفاع کرنے کےلیے   جاری ہے ۔

 دوسری جانب ،امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے ساتھ سفارتکاری کا سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک پہلا بم نہیں پھینکا جاتا۔

گزشتہ روز    سی این این  سے گفتگو کے دوران   ٹلرسن نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں  ہداہت کی ہے  وہ شمالی کوریا کے ساتھ کشیدگی کو کم کرنے کی خاطر سفارتکاری جاری رکھیں۔

 یاد رہے کہ ٹرمپ نے حال ہی میں ایک ٹوئٹر پیغام میں لکھا تھا کہ ٹلرسن شمالی کوریا  کے ساتھ مذاکرات کی کوششیں کرتے ہوئے وقت ضائع کر رہے ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں