امریکی فوجیوں کو داعش نے ہلاک کیا ہے، پینٹا گون

پینٹا گون کی افریقہ  ڈیسک کی ذمہ دار  میجر  میشل  بالدانزا  کا کہنا ہے  6 اکتوبر کو 4 امریکی  فوجیوں کا قتل داعش  نے کیا ہے

826118
امریکی فوجیوں کو داعش نے ہلاک کیا ہے، پینٹا گون

امریکی وزارت دفاع پینٹاگون نے نائیجر کے جنوب  مشرق میں   گشت کرنے  والے امریکی اور نائیجر فوجیوں کو  گھات لگاتے   ہوئے  ہلاک کرنے والے  داعش کے  دہشت گرد ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔

پینٹا گون کی افریقہ  ڈیسک کی ذمہ دار  میجر  میشل  بالدانزا  کا کہنا ہے  6 اکتوبر کو 4 امریکی  فوجیوں کا قتل داعش  نے کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ   معاملے کی چھان  بین جاری ہونے کی بنا پر فی الحال اس کی تفصیلات  فراہم کرنے سے قاصر ہیں۔

خیال رہے کہ امریکہ کی افریقی قوتوں کے  ہیڈ کوارٹر  افری کام نے  اطلاع دی تھی کہ گزشتہ ہفتے امریکی فوجیوں  کو ایک میٹنگ میں شرکت کے بعد  واپسی پر   دہشت گرد حملے کا سامنا کرنا پڑا  ہے جس دوران 3 امریکی اور 4 نائیجر  فوجی  ہلاک ہو گئے ہیں۔

بعد ازاں لا پتہ ہونے والے ایک امریکی فوجی کی نعش  برآمد ہوئی تھی۔

 



متعللقہ خبریں