شمالی کوریا اور متحدہ امریکہ جنگ کی تیاریوں میں
شمالی کوریا کے مختلف شہروں میں امریکا کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے حوالے سے پوسٹرز آویزاں کردیئے گئے ہیں جن پر امریکا سے فیصلہ کن جنگ اور امریکی ایوانِ صدر یعنی وائٹ ہاؤس پر ’’میزائلوں کی بارش‘‘ برسانے کا واضح عندیہ دیا گیا ہے
![شمالی کوریا اور متحدہ امریکہ جنگ کی تیاریوں میں](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/a999/e158/2330/59845c2b415ca.jpg?time=1719069733)
متحدہ امریکہ اور شمالہ کوریا کے درمیان کشیدگی جنگ کا روپ دھارتے ہوئے دکھائی دیتی ہے۔
اس سلسلے میں شمالی کوریا میں بڑے پیامنے پر تیاریاں کی جا رہی ہیں۔
شمالی کوریا کے مختلف شہروں میں امریکا کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے حوالے سے پوسٹرز آویزاں کردیئے گئے ہیں جن پر امریکا سے فیصلہ کن جنگ اور امریکی ایوانِ صدر یعنی وائٹ ہاؤس پر ’’میزائلوں کی بارش‘‘ برسانے کا واضح عندیہ دیا گیا ہے۔
خبروں کے مطابق ان پوسٹرز پر لکھا ہے کہ شمالی کوریا پر جنگ مسلط کردی گئی ہے اور دشمن کے دانت کھٹے کرنے کی تیاری کیجیے۔ پوسٹرز میں شمالی کوریا کی حکومت نے اپنے شہریوں کو زندہ جلاتے ہوئے اور کم عمر لوگوں کو کنویں میں پھینکتے ہوئے دکھایا ہے۔
شمالی کوریا کے مختلف شہروں میں لگائے گئے ان پوسٹرز میں صاف لکھا ہوا ہے کہ امریکا سے عظیم اور فیصلہ کن جنگ ہونے والی ہے جس میں وائٹ ہاؤس پر میزائلوں کی بارش کی جائے گی۔ پوسٹروں میں 1950 کی دہائی میں جنگ کے دوران امریکی جارحیت اور امریکی مظالم کی منظر کشی بھی کی گئی ہے۔
متعللقہ خبریں
![امریکہ، شدید گرمی سے ایری زونا میں6 افراد لقمہ اجل](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/058b/8927/e4a0/66767f465b7f3.jpg?time=1719069734)
امریکہ، شدید گرمی سے ایری زونا میں6 افراد لقمہ اجل
آنے والے دنوں میں بارش کا امکان ہے۔ جس سے درجہ حرارت43 ڈگری تک گر سکتا ہے