ہم شمالی کوریا پر مزید پابندیاں لگائیں گے: صدر ڈونلڈ ٹرمپ

اگر ٹرمپ اس گمان میں ہیں کہ وہ ہمیں کتے کے بھونکنے جیسی آواز کے ساتھ ڈرا سکتے ہیں تو وہ محض ایک خوب دیکھ رہے ہیں: ری یونگ ہو

811632
ہم شمالی کوریا پر مزید پابندیاں لگائیں گے: صدر ڈونلڈ ٹرمپ

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم شمالی کوریا پر مزید پابندیاں لگائیں گے۔

افغانستان کے صدر اشرف غنی کے ساتھ مذاکرات کے دوران اخباری نمائندوں کے سوالات کے جواب  دیتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ "ہم شمالی کوریا پر مزید پابندیاں لگائیں گے۔

واضح رہے کہ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کے جنرل کمیٹی اجلاس سے خطاب میں بھی کہا تھا کہ "امریکہ  طاقتور اور صابر ہے  لیکن اگر اسے اپنے دفاع پر مجبور کیا جائے  گا تو شمالی کوریا کو کچلنے کے علاوہ ہمارے پاس اور کوئی راستہ نہیں ہو گا۔

تاہم شمالی کوریا  کے وزیر خارجہ ری یونگ ہو  نے کہا تھا کہ اگر ٹرمپ اس گمان میں ہیں کہ وہ ہمیں کتے کے بھونکنے جیسی آواز کے ساتھ ڈرا سکتے ہیں تو وہ محض ایک خوب دیکھ رہے ہیں"۔

دوسری طرف ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی فوج  نے افغانستان میں جنگ  کرنے سے زیادہ رہبری کی ہے۔



متعللقہ خبریں