خرگوش کھائیے، وینزویلا کے وزیر زراعت کا 'خرگوش پلان'

ہمیں ایک ثقافتی مسئلہ درپیش ہے اور وہ یہ کہ ہم خرگوش کو ایک پیارا  پالتو جانور خیال کرتے ہیں لیکن خرگوش پالتو جانور نہیں ہے بلکہ کولیسٹرول سے پاک، ہائی پروٹین  کا حامل اڑھائی کلو گوشت ہے: فریڈی برنال

809083
خرگوش کھائیے، وینزویلا کے وزیر زراعت کا 'خرگوش پلان'

اقتصادی بحران کے شکار ملک وینزویلا  کے وزیر زراعت فریڈی برنال  نے کہا ہے کہ خرگوش ،پالتو جانور نہیں ہے  لہٰذا اسے کھانا ضروری ہے۔

وزیر زراعت نے 'خرگوش پلان' کا اعلان کرتے ہوئے کہا  ہے کہ یہاں ہمیں ایک ثقافتی مسئلہ درپیش ہے اور وہ یہ کہ ہم خرگوش کو ایک پیارا  پالتو جانور خیال کرتے ہیں لیکن خرگوش پالتو جانور نہیں ہے بلکہ کولیسٹرول سے پاک، ہائی پروٹین  کا حامل اڑھائی کلو گوشت ہے۔

تاہم صدر نکولس مادور کے مخالفین نے وزیر زراعت برنال کے پلان  پر تنقیدوں کی بوچھاڑ  کر دی ہے۔

حزب اختلاف سے ہنریک کپریلس  نے کہ جو دو دفعہ صدارتی امیدوار کھڑے ہو چکے ہیں ، اپنی تیار کردہ ویڈیو میں کہا ہے کہ " کیا آپ سنجیدہ ہیں؟ کیا آپ ملک کے خوراک کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے انسانوں کے خرگوش پالنے کے خواہش مند ہیں؟"

واضح رہے کہ حزب اختلاف ایک طویل عرصے سے افراطِ زر میں اور فارن کرنسی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے حکومت کے اٹھائے گئے اقدامات پر تنقید کر رہے ہیں  جبکہ مادورو حکومت  کا موقف ہے کہ ملک ، مخالفین اور امریکی انتظامیہ  کی طرف سے جاری اقتصادی جنگ  کی بھینٹ چڑھ رہا ہے ۔



متعللقہ خبریں