جنوبی افریقہ :صدر زوما کے خلاف تحریک عدم اعتماد 7 ویں بار بھی ناکام ہو گئی

بی افریقہ کی پارلیمان  میں صدر جیکب زوما کے خلاف تحریک عدم اعتماد ساتویں بار بھی ناکام ہو گئی

786582
جنوبی افریقہ :صدر زوما کے خلاف تحریک عدم اعتماد 7 ویں بار بھی  ناکام ہو گئی

جنوبی افریقہ کی پارلیمان  میں صدر جیکب زوما کے خلاف تحریک عدم اعتماد ساتویں بار بھی ناکام ہو گئی۔

اسپیکر پارلیمان کے مطابق،صدر جیکب زوما کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کے حق میں 177اور تحریک کے خلاف ایک 198 ووٹ ڈالے گئے۔

 پارلیمانی  اسپیکر کے فیصلے پر ارکان  نے خفیہ ووٹنگ کی۔

اس سے  پیشتر صدر جیکب زوما کے خلاف چھ بار تحریک عدم اعتماد ناکام ہو چکی ہے۔

 یاد رہے کہ  حزب اختلاف   جماعتوں کی جانب سے صدر جیکب زوما سے بد عنوانی  کے  الزامات پر استعفے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

 



متعللقہ خبریں