روس: شمالی کوریا کے گرد تناو میں اضافہ کیا جانا ناقابل قبول ہے

امریکہ کا روس کے خلاف قبول کیا گیا بل غیر دوستانہ ہے اور بین الاقوامی استحکام  کے لئے خطرہ تشکیل دینے والے اقدامات کی زنجیر میں مزید  ایک حلقے کے اضافے کی حیثیت رکھتا ہے: سرگے لاوروف

784831
روس: شمالی کوریا کے گرد تناو میں اضافہ کیا جانا ناقابل قبول ہے

روس نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے گرد تناو میں اضافہ کیا جانا ناقابل قبول ہے۔

کل وزیر خارجہ سرگے لاوروف کی اپنے امریکی ہم منصب ریکس ٹلرسن کے ساتھ فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں ملاقات کے بعد روس کی وزارت خارجہ نے تحریری بیان جاری کیا ہے۔

بیان کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگے لاوروف نے امریکہ کے وزیر خارجہ ریکس ٹلر سن کے ساتھ مذاکرات میں کہا ہے کہ امریکہ کے اقدامات سے شمالی کوریا  کے اطراف میں موجود کشیدگی میں اضافے کی راہ ہموار ہوئی ہے اور یہ چیز ناقابل قبول ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مذاکرات میں   امریکہ  کے روس کے خلاف قبول کئے گئے پابندیوں کے قانونی بل  نے دو طرفہ تعاون کے پس منظر کو شدید متاثر کیا ہے۔

مذاکرات میں روس۔امریکہ تعلقات کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے لاوروف نے کہا ہے کہ صرف یہی نہیں کہ امریکہ میں روس کے خلاف قبول کیا گیا قانونی بل دوستانہ نہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ  یہ بل بین الاقوامی استحکام  کے لئے خطرہ تشکیل دینے والے اقدامات کی زنجیر میں مزید  ایک حلقے کے اضافے کی حیثیت بھی رکھتا ہے ، اس قانونی بل نے دو طرفہ تعاون  کے پس منظر کو شدیددہچکہ لگایا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ روس، امریکہ کے ساتھ ڈائیلاگ کو معمول پر لانے کے لئے تیار ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ غیر دوستانہ ممکنہ اقدامات  کا بھی جواب دے گا۔

بیان میں اس جملے کو جگہ دی گئی ہے کہ واشنگٹن کے متضاد طرز عمل سے پیچھے ہٹنے کی صورت میں ہم باہمی ڈائیلاگ کو معمول پر لانے کے لئے تیار ہیں۔   



متعللقہ خبریں