امریکی فوج کی کاروائی:داعش کے اہم سرغنہ ہلاک کرنےکا دعوی

امریکہ اور اس کی اتحادی فوج نے  داعش کے خلاف آپریشن کے دوران  تنظیم کے 3  اہم لیڈروں  سمیت متعدد  شر پسندوں کو  ہلاک  کیے جانے کی تصدیق کی ہے

783437
امریکی فوج کی کاروائی:داعش کے اہم سرغنہ ہلاک کرنےکا دعوی

امریکہ اور اس کی اتحادی فوج نے  داعش کے خلاف آپریشن کے دوران  تنظیم کے 3  اہم لیڈروں  سمیت متعدد  شر پسندوں کو  ہلاک  کیے جانے کی تصدیق کی ہے ۔

 اتحادی فوج کے ترجمان   کرنل ریان ڈیلون نے  کہا ہے کہ   ان حملوں میں  عبدالغفور  اوراس کا نائب  ابو حمام  سمیت   ابو فتوم     نامی ایک   دیگر شر پسند مارا گیا ہے ۔

 کرنل ڈیلون نے  بغداد   سے بذریعہ ویڈیو کال  پینٹاگون سے رابطہ کیا اور داعش کے خلاف آپریشن کے بارے میں تفصیلات بتائیں ۔

ڈیلون نے بتایا کہ  داعش کے مغربی ممالک کے خلاف  حملوں کے  ذمہ داروں کے بارے میں ہم معلومات  جمع کر رہے ہیں جن جو جلد ہی افشا٫ کیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں