نہ شہدا مرتے ہیں اور نہ ہی وطن تقسیم ہو سکتا ہے،امریکہ کے ٹائمز اسکوائر میں 15 جولائی کی یاد

مظاہرین نے ترک پرچم اور حملے کے اقدام کے خلاف نعروں والے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اور انہوں نے ٹائمزاسکوائر کے ایک گوشے میں شہداء کی یاد میں پھول رکھے

771548
نہ شہدا مرتے ہیں اور نہ ہی وطن تقسیم ہو سکتا ہے،امریکہ کے ٹائمز اسکوائر میں 15 جولائی کی یاد

امریکہ کے شہر نیویارک کے ٹائمز اسکوائر میں 15 جولائی یوم جمہوریت و ملّی اتحاد کے سلسلے میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

جہاں نما یو ایس اے سوسائٹی کی طرف سے منعقدہ تقریب میں امریکہ کی ترکی کمیونٹی کے ساتھ ساتھ بعض مسلمان ممالک کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

تقریب میں شہداء کے لئے قرآن خوانی کی گئی اور دعائیں مانگی گئیں۔

شرکاء نے "نہ شہدا مرتے ہیں اور نہ ہی وطن تقسیم ہو سکتا ہے" کے نعرے لگائے۔

مظاہرین نے ترک پرچم اور حملے کے اقدام کے خلاف نعروں والے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اور انہوں نے ٹائمزاسکوائر کے ایک گوشے میں شہداء کی یاد میں پھول رکھے۔

جہاں نما سوسائٹی کے سربراہ علی یلدز نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ،  ترک جمہوریت کے دفاع کے لئے ٹائمز اسکوائر میں جمع ہوئے ہیں۔

انہوں نے امریکی عوام اور حکومت سے اپیل کی کہ فتح اللہ دہشتگرد تنظیم کے سرغنہ کو فوری طور پر ترکی کی عدالت کے حوالے کیا جائے۔



متعللقہ خبریں