جی ۔ 20 اعلامیہ میں دہشت گردی کے خلاف واضح پیغام

عراق اور شام کی طرح کے  جھڑپوں کے مقامات کو غیر ملکی دہشت گرد عناصر کی واپسی  کے خطرات سے نمٹا جائیگا

766876
جی ۔ 20 اعلامیہ میں دہشت گردی کے خلاف واضح پیغام

جرمن شہر ہیمبرگ میں   منعقدہ  جی۔ 20  سمٹ میں جاری کردہ  انسداد ِ دہشت گردی اعلامیہ میں عالمی سطح پر  دہشت گردانہ کاروائیوں کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

جی۔ 20 سربراہان کے دہشت گردی اور دہشت گرد تنظیموں کے مالی وسائل کے خلاف جدوجہد  میں یکجا ہونے  پر زور دینے والے  اعلامیہ  میں   کہا گیا ہے کہ "ان وحشیانہ کاروائیوں نے ہماری سیکورٹی  میں اضافے اور عوام کے تحفظ کی خاطر باہمی تعاون  قائم کرنے  میں ہمارے عزم کو مزید پختگی دلائی ہے۔ دہشت گردی   جدوجہد  کی ضرورت ہونےو الی ایک فلاکت   ہے  جس نے  کسی بھی مقام کو اب محفوظ نہیں چھوڑا۔"

اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ سربراہان نے انسداد دہشت گردی کے معاملے میں تمام  تر تدابیر کو اقوام متحدہ  کے قواعد و ضوابط  اور بین الاقوامی حقوق انسانی  کے اصولوں  کے مطابق    اٹھائے جانے کی تائید بھی کی ہے اور اس جانب اشارہ کیا ہے  کہ وہ اقوام متحدہ کی دہشت گردی کا سد باب اور اس کے خلاف جنگ میں بھر پور تعاون  کریں گے۔

جھڑپوں والے علاقوں میں  غیر ملکی دہشت  گردوں کے خلاف نبرد آزما ہونے کا ذکر بھی کرنے والے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ عراق اور شام کی طرح کے  جھڑپوں کے مقامات کو غیر ملکی دہشت گرد عناصر کی واپسی  کے خطرات سے نمٹا جائیگا اور  انہیں دنیا کے کسی دوسرے ملک  اور علاقے میں ڈھیرے ڈالنے کے خلاف  اقدامات   کو پر عزم طریقے سے جاری رکھا جائیگا۔

 



متعللقہ خبریں