قطر اور سعودی عرب کے بحران کا حل مشترکہ زمین پر ہونا چاہیے، امریکہ

وزیر دفاع ماتھیس: مذکورہ بحران "کافی پیچیدہ" ہے  تا ہم  خطے میں  تاحال ایک مشترکہ زمین  پائی  جاتی ہے

751528
قطر اور سعودی عرب کے بحران کا حل مشترکہ زمین پر ہونا چاہیے، امریکہ

امریکی وزیر دفاع   جم ماتھیس کا کہنا ہے کہ  قطر    اور بعض عرب ملکوں کے درمیان    بحران   کے حل کے لیے  ہمیں کسی  مشترکہ زمین کی تیاری پر مل  جل کر کام کرنا ہوگا۔

ماتھیس نے  امریکی    چیف آف جوائنٹ سٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ  کے ہمراہ  ایوان  ِ نمائندگان کی مسلح کمیٹی   میں سن 2018 کے مالی سال   کے  دفاعی   بجٹ کے حوالے سے  بیانات  قلم بند کرائے ہیں۔

اس    نشست میں ریاست   واشنگٹن کے  ڈیموکریٹ  ممبر اسمبلی ایڈم سمتھ نے   امریکہ کے قطر کے خلاف سعودی عرب  کی صف میں شامل ہونے کو "تعجب انگیز" قرار دیا ہے۔

سمتھ نے  قطر کے ریڈیکل  گروہوں کے ساتھ ماضی کے  تعلقات کے  پیچیدہ ہونے کی حد تک  سعودی عرب کے بھی  ایک پیچیدہ  ماضی کے مالک ہونے کا دعوی کرتے ہوئے  اس لحاظ سےموجودہ    بحران   کا   کس طریقے سے جائزہ لینے کا دریافت کیا۔

وزیر  ماتھیس نے اس کے جواب میں کہا کہ مذکورہ بحران "کافی پیچیدہ" ہے  تا ہم  خطے میں  تاحال ایک مشترکہ زمین  پائی  جاتی ہے۔

وزیر نے اس بات  کا بھی دعوی کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران    خطے کو ایک مشترکہ زمین پر یکجا کرنے کی  کوششیں  کی تھیں۔



متعللقہ خبریں