امریکہ: نسلیت پرستانہ حملے سے روکنے پر دو افراد کا قتل

پورٹ لینڈ میں ٹرین میں سفر کے دوران ایک مسلمان اور ایک سیاہ فام عورت  کی توہین کرنے والے جیرمی کرسچئین نامی شخص نے اسے روکنے والے تین افراد کو چاقو مار کر زخمی کر دیا جن میں سے دو ہلاک ہو گئے

740688
امریکہ: نسلیت پرستانہ حملے سے روکنے پر دو افراد کا قتل

امریکہ کی ریاست اوریگون کے شہر پورٹ لینڈ میں ٹرین میں سفر کے دوران ایک مسلمان اور ایک سیاہ فام عورت  کی توہین کرنے والے جیرمی کرسچئین نامی شخص نے اسے روکنے والے تین افراد کو چاقو مار کر زخمی کر دیا جن میں سے دو ہلاک ہو گئے ہیں۔

مقامی ذرائع ابلاغ  کے مطابق جیرمی کرسچئین  نے ایک مسلمان اور دوسری سیاہ فوم عورت  کی توہین کی انہیں ٹیکس ادا نہ کرنے کا قصوروار ٹھہرایا اور ٹرین سے اترتے ہے ملک سے نکل جانے کا مطالبہ کیا۔

جیرمی نے اسے روکنے کی کوشش کرنے والے تین افراد پر چاقو سے حملہ کر دیا۔

حملے میں زخمی ہونے والوں میں سے ایک جائے وقوعہ پر اور  دوسرا ہسپتال میں ہلاک ہو گیا  ہے جبکہ تیسرا شخص شدید زخمی ہے۔

پورٹ لینڈ کی پولیس نے موضوع کے بارے میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ مذکورہ عورتیں  پولیس کے پہنچنے سے قبل ہی جائے وقوعہ سے چلی گئی  تھیں اور  یہ کہ قتل کے واقعات نفرت کے جرم کا نتیجہ ہیں۔

بیان کے مطابق کرسچئین کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ملزم ،دو قتل، دو نفرت کے جرائم، ایک شخص کو زخمی کرنے اور آلہ قتل  رکھنے کے جرم سمیت کُل چھ مختلف جرائم پر عدالتی کاروائی کا سامنا کرے گا۔



متعللقہ خبریں