جنگ بوسنیا: ویشے گراڈ کے قتل عام کی 25 ویں سالانہ یاد

تقریب میں قتل کئے جانے والے 3 ہزار سے زائد افراد کی یاد میں تاریخی سوکُل لو مہمت پاشا پُل  سے دریائے دیرنے میں تین ہزار گلاب کے پھول پھینکے گئے اور دعائیں مانگی گئیں

736126
جنگ بوسنیا: ویشے گراڈ کے قتل عام کی 25 ویں سالانہ یاد

جنگ بوسنیا  کے دوران ویشے گراڈ میں قتل کئے جانے والے 3 ہزار سے زائد بوسنیائی باشندوں کے قتل عام کی 25 ویں سالانہ یاد  کو تقریب کے ساتھ تازہ کیا گیا۔

تقریب کا اہتمام 92 لاپتہ کنبوں کی سوسائٹی کی طرف سے کیا گیا اور اس میں کثیر تعداد میں مقتولین کے لواحقین نے شرکت کی۔

تقریب میں قتل کئے جانے والے 3 ہزار سے زائد افراد کی یاد میں تاریخی سوکُل لو مہمت پاشا پُل  سے دریائے دیرنے میں تین ہزار گلاب کے پھول پھینکے گئے اور دعائیں مانگی گئیں۔

قتل عام کے بعد 25 سال کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن ابھی تک ویشے گراڈ کے بوسنیائی باشندے اپنے عزیز واقارب کی قبروں کے بارے میں کچھ نہیں جانتے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سوسائٹی کی سربراہ خدیجہ کاساپووچ نے کہا کہ قتل عام ہوئے 25 سال کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن ابھی تک ہمیں انصاف نہیں ملا۔

انہوں نے کہا کہ بہت سے مقتولین ابھی تک لاپتہ ہیں، بہت سی اجتماعی قبریں ابھی بھی موجود ہیں لیکن یہ قبریں کہاں ہیں اس کے بارے میں کسی کو کچھ معلوم نہیں ہے۔



متعللقہ خبریں