وینیزویلا:حزب اختلاف کے رہنما کا پاسپورٹ ضبط ،امریکہ جانے سے روک دیا گیا
وینزویلا کی حزب اختلاف کے لیڈر ہینریق کاپریلس نے بتایا ہے کہ صدر مادورو کی حکومت نے ان کا پاسپورٹ وقت ضبط کر لیا جب وہ امریکہ روانہ ہونے کے لیے ہوائی جہاز میں سوار ہونے والے تھے
![وینیزویلا:حزب اختلاف کے رہنما کا پاسپورٹ ضبط ،امریکہ جانے سے روک دیا گیا](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/197b/7947/b5cc/591ea1848b7be.jpg?time=1719105789)
![venezuela.jpg](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/9afc/afaf/7c21/59157b4141258.jpg?time=1719105789)
جنوبی امریکی ملک وینزویلا کی حزب اختلاف کے لیڈر ہینریق کاپریلس نے بتایا ہے کہ صدر مادورو کی حکومت نے ان کا پاسپورٹ اُس وقت ضبط کر لیا جب وہ امریکہ روانہ ہونے کے لیے ہوائی جہاز میں سوار ہونے والے تھے۔
متعلقہ لیڈر وینزویلا کے صوبے میرانڈا کے گورنر بھی ہیں۔
وہ امریکہ پہنچ کر اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل میں مادورو حکومت کے مظاہرین کے خلاف لیے جانے والے سخت اقدامات کی تفصیل بیان کرنا چاہتے تھے۔
یاد رہے کہ آج کل وینزویلا کو شدید سیاسی انتشار کا سامنا ہے اور حکومت مخالف مظاہروں میں کم از کم 45 انسانی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔
دوسری جانب امریکی حکومت نے گزشتہ روز وینزویلا کی سپریم کورٹ کے آٹھ ججوں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں
متعللقہ خبریں
![امریکہ، شدید گرمی سے ایری زونا میں6 افراد لقمہ اجل](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/058b/8927/e4a0/66767f465b7f3.jpg?time=1719105790)
امریکہ، شدید گرمی سے ایری زونا میں6 افراد لقمہ اجل
آنے والے دنوں میں بارش کا امکان ہے۔ جس سے درجہ حرارت43 ڈگری تک گر سکتا ہے