مجھے استثنی دو پھربتاوں گا کہ امریکی انتخابی نتائج میں روس کا ہاتھ ہے یا نہیں: فلن

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قومی سلامتی کے سابق مشیر مائیکل فلن نے پیشکش کی ہے کہ اگر اُنھیں قانونی کارروائی سے استثنی دی جائے تو وہ ٹرمپ کی مہم کے مشیروں اور روس کے درمیان مبینہ رابطوں کی چھان بین کرنے والے اراکین کانگریس سے تعاون کو تیار ہیں

703307
مجھے استثنی دو پھربتاوں گا کہ امریکی انتخابی نتائج میں روس کا ہاتھ ہے یا نہیں: فلن

امریکہ کے ایک معتبر اخبار ' وال اسٹریٹ جرنل' نے رپورٹ دی  ہے کہ مائیکل  فلن استثنی حاصل کرنے کی کوشش میں بات چیت کر رہے ہیں تاہم کسی نے بھی ان شرائط کو قبول نہیں کیا ہے۔

 اخبار کا لکھنا ہے کہ  امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قومی سلامتی کے سابق مشیر مائیکل فلن نے پیشکش کی ہے کہ اگر اُنھیں قانونی کارروائی سے استثنی دی جائے تو وہ ٹرمپ کی مہم کے مشیروں اور روس کے درمیان مبینہ رابطوں کی چھان بین کرنے والے اراکین کانگریس سے تعاون کو تیار ہیں۔

فلن کے اٹارنی رابرٹ کیلنر نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا  کہ جنرل فلن کے پاس بتانے کے لیے ایک کہانی ہے اور وہ یقینی طور پر یہ بتانا چاہتے ہیں اگر حالات نے اجازت دی۔

 



متعللقہ خبریں