ہم شام کے شمالی علاقے میں فوجی اڈہ قائم کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے ، روس

روس  نے علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم پی کے کے کی شام میں شاخ وائے پی جی کیساتھ معاہدہ کرتے ہوئے شام کے شمالی علاقے میں فوجی اڈہ قائم کرنے کے دعووں کی سختی سے تردید کی ہے ۔

695770

سپوٹ نیک خبر ایجنسی کی اطلاع کیمطابق  روسی  وزارت دفاع نے اعلان  کیا ہے کہ  دہشت گرد تنظیم وائے پی جی  کے اراکین کو تربیت دینے کے لیے شام کے شمال مغربی علاقے میں اڈہ قائم کرنے کی خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں ۔روس افرین علاقے کے قریب شام کی  طرف سے فائر بندی کی پابندی کا جائزہ لینے کے لیے ایک نگران مرکز قائم کرئے گا ۔ اعلان میں بتایا گیا ہے کہ روس شام میں فائر بندی کے نگران مرکز  کے ایک آفس کو فائر بندی کی پامالیوں کی روک تھا م کی غرض سے پی وائے ڈی ،پی کے کے اور آزاد شامی فوج کیساتھ رابطہ لائن  کھولے  گا ۔

دریں اثناء ترکی شام کے شہر راقہ میں داعش کیخلاف کاروائی  میں  حلیف ممالک کیطرف سے دہشت گرد تنظیم پی وائے ڈی کو بھی شامل کرنے کی شدید  مخالفت کر رہا ہے ۔

وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ  ترکی اپنے حلیف ممالک پر  بار ہا  یہ واضح کر چکا ہے کہ وہ  کسی دہشت گرد تنظیم کو ختم کرنے کے لیے کسی دوسری دہشت گرد تنظیم کو استعمال کرنے کے خلاف ہے ۔

متعللقہ خبریں