ٹرمپ کے جواب سے مرکل ششدر

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ترکی نے مہاجرین کے معاملے میں پورے یورپ سے زیادہ مراعات دی ہیں ۔

695011
ٹرمپ کے جواب سے  مرکل  ششدر

امریکہ کا دورہ کرنے والی جرمن چانسلر انگیلا مرکل نے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیسا تھ وائٹ ہاؤس میں بند کمرے میں ایک گھنٹے تک  ملاقات کی ۔

تفصیلات کیمطابق مرکل نے صدر ٹرمپ سے  کہا کہ ترکی ہمیں مہاجرین کے مسئلے کیوجہ سے دھمکیاں دے رہا ہے جس کی وجہ سے ترکی کیساتھ حالیہ کچھ عرصے سے بحران موجود ہے ۔  صدر ٹرمپ نے جواب میں کہا کہ ترکی نے مہاجرین کے معاملے میں پورے یورپ سے زیادہ مراعات دی ہیں ۔صورتحال  آپ کی سوچ سے بہت مختلف ہے ۔ٹرمپ کے اس جوب نے مرکل کو ششدر کر دیا ۔

 صدر ٹرمپ کیطرف سے وائٹ ہاؤس میں مرکل سے مصافحہ نہ کرنے پر امریکی  میڈیا میں بحث و مباحثہ جاری ہے ۔  مذاکرات کے بعداامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ نیٹو اور امریکہ جرمنی کے دفاع کے لیے بھاری اخراجات کر رہے ہیں اور جرمنی اس حوالے سے بھاری رقم کا مقروض ہے ،جو اسے اب ادا کرنی چاہیے ۔ امریکی صدر کے ٹویٹ کے بعد جرمنی کی وزیر دفاع ارسولا وونڈر لیون نے واشگاف الفاظ ٖ میں کہاکہ ہم پر کوئی قرض واجب الادا نہیں، نیٹو فورسز کے اخراجات دنیا کے قیام کو یقینی بنانے کیلئے کئے جارہے ہیں اور یہ مشن عالمی امن کا حصہ ہے ۔انہوں نے کہاداعش کیخلاف ہماری کاوشیں ڈھکی چھپی نہیں ۔



متعللقہ خبریں