اقوام متحدہ: شمالی کوریا کی طرف سے بیلسٹک میزائل تجربات کی مذمت

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ  اور جاپان کے وزیر اعظم شینزو آبے کے درمیان ٹیلی فونک ملاقات ، میزائل تجربات کے ساتھ شمالی کوریا کا خطرہ ایک نئے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے

686357
اقوام متحدہ: شمالی کوریا کی طرف سے بیلسٹک میزائل تجربات کی مذمت

اقوام متحدہ نے شمالی کوریا کی طرف سے کل کئے جانے والے 4 بیلسٹک میزائل تجربات کی مذمت کی ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بھی امریکہ اور جاپان کی اپیل پر کل بروز بدھ ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ  اور جاپان کے وزیر اعظم شینزو آبے نے ٹیلی فونک ملاقات میں شمالی کوریا کے خطرے پر بات چیت کی۔

دونوں رہنماوں نے اس پہلو پر اتفاق رائے کا اظہار کیا  کہ  میزائل تجربات کے ساتھ شمالی کوریا کا خطرہ ایک نئے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔

ترکی نے بھی شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل تجربات کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ مذکورہ تجربات اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے فیصلوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔



متعللقہ خبریں