ماہِ جنوری میں غیر قانونی نقل مکانی کی شرح حالیہ 2 سالوں کی کم ترین سطح پر

بحیرہ ایجنئین  اور بحیرہ  روم کے راستے زیادہ اچھی زندگی کی امید کے ساتھ یورپ جانے کی کوشش کرنے والے مہاجرین کی تعداد حالیہ 2 سالوں کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے

663304
ماہِ جنوری میں غیر قانونی نقل مکانی کی شرح حالیہ 2 سالوں کی کم ترین سطح پر

بحیرہ ایجنئین  اور بحیرہ  روم کے راستے زیادہ اچھی زندگی کی امید کے ساتھ یورپ جانے کی کوشش کرنے والے مہاجرین کی تعداد حالیہ 2 سالوں کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔

کوسٹل سکیورٹی کمانڈ کی ٹیموں  کی طرف سے  ماہِ جنوری میں پکڑے گئے مہاجرین  کی تعداد گذشتہ سال کے اسی مہینے  کے مقابلے میں 86 فیصد کم ہو کر 756 مہاجرین رہی۔

 اس تعداد کے ساتھ ماہِ جنوری کا ، حالیہ 23 ماہ  کے دوران، کم ترین غیر قانونی نقل  مکانی  والے دوسرے مہینے  کے طور پر اندراج کیا گیا ہے۔

گذشتہ سال ماہِ جنوری میں 103 مہاجرین بحرہ ایجئین میں ڈوب  کریا پھر ہائپو تھرمیا کی وجہ سے  ہلاک ہو گئے تھے  لیکن رواں سال کے اسی مہینے میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔



متعللقہ خبریں