امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان سیکورٹی زون کے قیام کا سمجھوتہ طے

ٹرمپ نے   سعودی  شاہ سلمان سےٹیلی فون پر    بات   چیت کی، جس دوران دہشت گردی کے خلاف اقدامات سمیت   خطے  کی پیش رفت پر بھی غور کیا گی

661446
امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان سیکورٹی زون کے قیام کا سمجھوتہ طے

امریکی صدر  ڈونلڈ  ٹرمپ نے  سعودی  شاہ  سلمان  بن عبدالعزیز   کے ساتھ   شام اور یمن میں سیکورٹی زونز کے قیام  پر اتفاق رائے قائم کر لیا ہے۔

ٹرمپ نے   سعودی  شاہ سلمان سےٹیلی فون پر    بات   چیت کی، جس دوران دہشت گردی کے خلاف اقدامات سمیت   خطے  کی پیش رفت پر بھی غور کیا گیا۔

سربراہان نے  دہشت گردی کے خلاف جدوجہد  کو مزید  طاقتور   طریقے سے   جاری رکھنے کے نظریے  پر   بھی    ہم آہنگی کا اظہار کیا ہے تو    شام اور یمن میں   حفاظتی علاقوں کی تشکیل پر مطابقت  قائم کر لی ہے۔

جاری کردہ اعلامیہ میں  واضح کیا گیا  ہے کہ  اٹھائے جانے والے اقتصادی اقدامات   امریکہ اور سعودی عرب میں     کام کاج کے نئے مواقع پیدا کرنے   کا مفہوم    رکھتے ہیں۔

سعودی  ادارے   کے اعلامیہ  میں   کہا گیا ہے کہ  دونوں ملکوں نے  باہمی اقتصادی تعلقات کو مزید  تقویت دینے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ ٹرمپ اور شاہ سلمان کی  ٹیلی فون پر گفتگو  میں  ان  کے ملکوں کی  طویل   المدت    دوستی  اور سٹریٹیجک حصہ داری   پر زور دیا گیا ہے۔

وائٹ ہاؤس نے   ٹرمپ کے  ابو ظہبی  کے ولی عہد  پرنس محمد  بن  زاید  کے درمیان   ہونے والی ٹیلی  فون   پر  بات چیت  کی تفصیلات  سے بھی رائے عامہ کو آگاہی کرائی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ٹرمپ نے زاید سے   "خطے میں   مہاجرین کے لیے  حفاظتی مقامات کے قیام کے  معاملے میں  تعاون  کی درخواست کی ہے ،  ولی عہد شہزادے نے اس  درخواست  کا مثبت میں جواب دیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں