دیوار کا خرچہ امریکہ اٹھائے ہمیں کیا: صدر نیئتو

میکسیکو کے صدر انریق پینا نیئتو نے  صاف کہہ دیا ہے کہ ان کا ملک صدر ٹرمپ  کے دونوں ممالک کے درمیان دیوار چنوانے کے اخراجات میں حصے دار نہیں بنے گا

659357
دیوار کا خرچہ امریکہ اٹھائے ہمیں کیا: صدر نیئتو

میکسیکو کے صدر انریق پینا نیئتو  نے  صاف کہہ دیا ہے کہ ان کا ملک صدر ٹرمپ  کے دونوں ممالک کے درمیان دیوار چنوانے کے اخراجات میں حصے دار نہیں بنے گا۔

 نیئتو  نے  صدر ٹرمپ کے   فیصلے کی مذمت کرتےہوئے کہا کہ  ہمیں دیواروں  یا رکاوٹوں سے ڈرایا دھمکایا نہیں جا سکتا  ،ہم اس دیوار کی تعمیر میں حصہ  نہیں لیں گے اور نہ ہی اس کا خرچہ برداشت کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ  میکسیکن عوام  امریکہ کی دوست ہے  اور  ہم چاہتے ہیں کہ امریکی انتظامیہ بھی اپنے دوستانہ رویے    کا مظاہرہ کرے۔     

 علاوہ ازیں  میکسیکو  کے صدر نے  اس  سوال کو در گزر کر دیا کہ آیا وہ   31 جنوری  کو امریکہ کا دورہ کریں گے یا نہیں۔



متعللقہ خبریں