صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کے خلاف امریکہ بھر میں مظاہرے

خواتین کے بارے میں بیانات  کی وجہ سے  امریکہ بھر میں خواتین نے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف  مارچ کر کے احتجاجی مظاہرے کئے

656702
صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کے خلاف امریکہ بھر میں مظاہرے
abd'de portland kadınlar yürüyüşü.jpg
abd kadınlar yürüyüşü.jpg

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کے خلاف  ملک بھر میں مظاہرے۔

خواتین کے بارے میں بیانات  کی وجہ سے  امریکہ بھر میں خواتین نے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف  مارچ کر کے احتجاجی مظاہرے کئے۔

نیویارک میں زیادہ تر خواتین اور نوجوانوں پر مشتمل 2 لاکھ 50 ہزار کے قریب امریکی ،اقوام متحدہ  کے  مرکزی دفتر  کے سامنے واقع ڈیگ ہیمر شکولڈ پارک کے سامنے جمع ہوئے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی مہم کے دوران ڈیموکریٹ پارٹی کی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن  اور دیگر  خواتین کے لئے ہتک آمیز اسلوب استعمال کیا ہے۔

مظاہرین نے ٹرمپ ٹاور تک مارچ کی، مارچ میں نیویارک کی فرسٹ لیڈی کے نام سے پہچانی جانے والی بلدیہ  مئیر بِل ڈی بلاسو کے شوہر چِرلین میک کیری ، سینما اسٹاراور ایکٹیوسٹ کینتھیا نکسن، روزی پریز، ٹیلر شلنگ،  ووپی گولبرگ، ڈیم ہیلن مرین اور یوکو اونو نے بھی شرکت کی۔

مظاہرین  نے جو پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ان پر زیادہ تر ٹرمپ مخالف بیانات، سماجی انصاف، شہری حقوق اور جنسی مساوات  سے متعلق نعرے رقم تھے۔

لاس اینجلس میں بھی ٹرمپ مخالف مظاہرے  میں 7 لاکھ کے قریب افراد نے شرکت کی۔

مظاہرے میں ہالی وُڈ کے متعدد اسٹار بھی شامل تھے۔

لاس اینجلس، نیو یارک اور واشنگٹن کے مظاہروں میں ٹرمپ کی تقریب حلف برداری سے کہیں زیادہ امریکیوں کی شمولیت کا مشاہدہ کیا گیا۔



متعللقہ خبریں