پاپوا نیو گنی میں 8 درجے کی شدت سے زلزلہ

زلزلے کے بعد ساحلی علاقوں میں سونامی کی وارننگ دے دی گئی ہے

656571
پاپوا نیو گنی میں 8 درجے کی شدت سے زلزلہ

پاپوا نیو گنی میں 8 درجے کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

زلزلے کا مرکز دارالحکومت آراوا سے 47 کلو میٹر مغرب میں بوگین ویلے  جزیرہ تھا۔

زلزلے کے بعد پیسیفک وارننگ مرکز کی طرف سے پاپوا نیو گنی سے لے کر سولومون جزائر تک متعدد علاقوں میں سونامی کی وارننگ جاری کر دی اور سمندری لہروں کے ایک میٹر تک بلند ہو سکنے کا اعلان کیا  تاہم اس وارننگ کو مختصر مدت کے بعد کالعدم کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاپوا نیو گنی میں گذشتہ ماہ بھی اسی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔

کھلے سمندر میں آنے والے اس زلزلے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا تھا۔

جزائر پر مشتمل اور دنیا میں سب سے زیادہ زلزلوں کی وجہ سے پہچانا جانے والا ملک پاپوا نیو گنی بحر الکاحل کے فائر چیمبر پر واقع ہے۔



متعللقہ خبریں